اہم کتابیں، آرٹیکلز، ویب سائٹس

کتاب کیسے پڑھیں؟

کتاب کیسے پڑھیں؟

کتاب پڑھنے یا مطالعہ کرنے کا کوئی خاص طریقہ متعین نہیں ہے، جس کو جیسے سہولت ہو، مطالعہ کریں، خاص کر جن کو کسی خاص طریقہ کار کی پیروی کرنے میں دشواری ہوتی ہے، وہ آزادانہ مطالعہ کریں، لیکن مطالعہ ترک ہرگز نہ کریں۔

:ذیل کے پانچ مراحل کے مطابق کتاب پڑھنے کا دائرہ زیادہ ہوتا ہے

استعراض

اس کا مطلب یہ ہے کہ ذہن اور عقل کو کسی خاص موضوع یا کتاب کے بارے میں ایک عمومی فریم ورک فراہم کریں، جس کے نتیجے میں ذہن کے لیے متعلقہ کتاب کی تفصیلات اور مباحث کو سمجھنا اور یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ کتاب پر ایک سرسری نظر ڈال لیں۔ ٹائٹل دیکھیں، عنوان دیکھ کر سمجھیں، مصنف کا نام پڑھیں، مقام اشاعت، تاریخ اشاعت پر نظر ڈال لیں۔ کتاب کی مکمل فہرست غور سے پڑھ لیں۔

سوال

کتاب کے بارے میں خود سے سوالات کریں۔ کتاب کے اساسی موضوعات کیا ہیں؟ اس حوالے سے آپ کو پہلے سے کتنی معلومات ہیں؟ دوران مطالعہ بھی ہر فصل یا باب مکمل کرنے کے بعد خود سے اس حوالے سے سوالات کریں اور جوابات دینے کی کوشش کریں۔ کتاب کا کوئی مقام، موضوع یا لفظ سمجھ نہ آئے تو اہل علم سے سوال کریں۔

قراءت

اس مرحلہ میں باقاعدہ کتاب پڑھی جاتی ہے۔ بہتر ہے مطالعہ کے لیے اوقات طے کریں۔ کتاب کو حصوں میں تقسیم کرکے ایک وقت میں ایک حصہ پڑھیں، مثلا ایک ایک باب، یا ایک ایک فصل، یہ بھی مشکل ہو تو ہر باب یا فصل کو خود ذیلی نکات میں تقسیم کرکے ایک وقت میں ایک یا کچھ نکات پڑھیں۔ کسی نکتہ یا جاری موضوع کو درمیان میں نہ چھوڑیں۔ مشکل اور اہم مقامات آہستہ اور غور سے پڑھیں۔ اہم مقامات پر خط کھینچے۔ جو سمجھ نہ آئے، اسے دو بار، سہ بار پڑھیں۔ اگر کتاب میں جدول، نقشہ، اپینڈکس وغیرہ ہو تو اسے بھی غور سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ حاشیہ میں نوٹس لکھیں، جس میں کسی مقام کی تلخیص، تسہیل، اضافہ، تصحیح، وغیرہ کریں۔

تلخیص

کتاب کے ہر باب، یا مکمل کتاب پڑھنے کے بعد اس کے بنیادی مباحث کی مختصر الفاظ میں خلاصہ نوٹ کریں۔ اس کے لیے سابقہ نوٹس اور اہم و خط کشیدہ مقامات دوبارہ دیکھیں۔ خلاصہ اپنے الفاظ لکھیں اور کوئی نئی بات یا تنقید ذہن میں ہو تو اسے بھی شامل کریں۔

استذکار

: کتاب پڑھنے کے بعد اہم نکات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لیے وہی خلاصہ ذہن میں رکھ لیں جو آپ نے بنایا ہے اور خصوصا ان دو سوالات کے جوابات ذہن میں رکھیں

ایک یہ کہ اگر مجھے اس کتاب کے مصنف سے ملنے یا بات کرنے کا موقع ملے تو میں اس سے کتاب کے حوالے سے کیا سوالات یا تنقید کرسکتا ہوں؟

دوسرا یہ کہ اس کتاب اور اس کے موضوع کو میں اپنی زندگی میں کیسے لاگو کرسکتا ہوں؟ عملی ضرورت کے موقع پر عمل یا علمی مقام پر کتاب اور اس کے موضوع کی تعلیم میں کیسے اور کس انداز سے دے سکتا ہوں؟

مفتی شادمحمدشاد

Item #1

آٹھ ہزار سے زائد عربی مصادر پر مشتمل یونی کوڈ ٹیکسٹ/ اوپن سورسز۔

https://usul.ai
https://usul.ai

1)مجلة Multilingual

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/13

2)مجلة Aleph

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/226

3)مجلة مجلة Revue des sciences humaines

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/3

4) مجلة Insaniyat

رابطها: https://journals.openedition.org/insaniyat/?lang=ar

5)مجلة ALTRALANG Journal

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/597

6)مجلة Langues et Cultures

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/625

7)مجلة Revue algérienne des lettres

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/523

8)المجلة الجزائرية للعلوم القانونية و السياسية

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/32

9) مجلة Journal of Studies in Language, Culture and Society

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/681

10)مجلة Revue algérienne des sciences des langages

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/218

11)مجلة Action didactique

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/843

12)مجلة Passerelle

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/531

13)مجلة العلوم وآفاق المعارف

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/834

14)مجلة التاريخ المتوسطي

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/605

15)مجلة Paradigmes

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/646

16)مجلة IMAGO interculturalité et Didactique

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/543

17)مجلة Journal of Languages and Translation

رابطها: https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/710

18) مجلة اطراس

رابطها:

https://www.asjp.cerist.dz/en/PresentationRevue/880