مجلہ ”الامعان“ میں مضمون کی اشاعت کے لیے مندرجہ ذیل شرائط ہیں:
- مضمون نگار کا مجلہ الامعان کے عمومی اہداف ومقاصد سے اتفاق ضروری ہےاور ان کی رعایت رکھتے ہوئے مضمون ارسال کرے۔مضمون کا الامعان کی مجلسِ انتظامیہ سے منظور ہونا ضروری ہے اور مجلس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
- مجلہ میں اشاعت کے لیے جو مضامین، مقالات اور بحوث بھیجے جائیں گے، ان میں مندرجہ ذیل امور کی رعایت رکھنا ضروری ہے:
- مضمون کا الامعان میں اشاعت سے قبل غیر مطبوعہ ہونا ضروری ہے،، بلکہ اس کے ساتھ اشاعت کے کسی دوسرے ذرائع میں اشاعت کے لیے بھی زیر غور نہیں ہونا چاہیے، تاہم شائع شدہ مضامین کو ترجمہ، تخریج وتحقیق کرکے دوبارہ نئے عنوان کے ساتھ ارسال کیا جاسکتا ہے۔
- مضمون میں ایسی کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے جو بنیادی اسلامی اصولوں سے متصادم ہو، بلکہ مضمون کو شرعی دلائل کی روشنی میں لکھا جائے۔
- مضامین اردو زبان میں،تحقیقی اصولوں کے مطابق ہونے چاہیےاورصحیح زبان میں اور ہجے/ گرامر کی غلطیوں سے پاک ہونا چاہیے۔
- مضمون کو مائیکروسافٹ ورڈ یا انپیج میں،A4 سائز کے صفحہ پر لکھیں۔پہلے صفحہ پر صاحبِ مضمون اپنا تعارف ضرور لکھیں ۔اردو کے لیے ”علوی نستعلیق“ یا ”جمیل نوری نستعلیق“ فونٹ اور عربی کے لیے ”محمدی قرآنی فونٹ“یا ”سَکل مجلہ“فونٹ استعمال کریں۔
- اشاعت کے لیے جمع کرائے گئے تحقیقی مضامین کے صفحات کی تعداد) 20( صفحاتسےزیادہنہیںہونی
چاہیے اور ہر مضمون میں خلاصہ ہونا چاہیے۔ تحقیقی مضمون میں عنوان، خلاصہ، کلیدی لفظ، تعارف، بحث، نتیجہ، نتائج، سفارشات اور حوالہ جات شامل ہونے چاہئیں۔
- تحقیقی مضمون کا عنوان اسلامی شرعی علوم، سماجی علوم، قانون، تاریخ، ثقافت، معاشیات ، خصوصا اصولِ فقہ، فقہ اور فقہ المعاملات سے متعلق ہونا چاہیے۔
- کسی کتاب پر تعارف وتبصرہ لکھوانے کے لیے کتاب کے دو نسخے مجلہ الامعان کو بھیجنا ضروری ہے۔
- حوالہ جات وحواشی کے لیے مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھیں:
- حوالہ ے لیے ”شکاگومینوئل آف سٹائل“پر عمل کریں۔ پہلی مرتبہ حوالہ دیتے وقت مکمل تفصیل لکھیں اور کتاب کا نام موٹے حروف سے لکھیں۔ مثلا:
کاسانی،علاؤ الدین، بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع، دارالکتب العلمیہ، ط2،1984ء، ج5، ص222.
- ایک ہی حاشیہ میں مکرر حوالہ کو ”ایضا“اور جلد وصفحہ نمبر کے ساتھ ذکر کیا جائے۔ اگر مقالہ میں ایک ہی کتاب کا حوالہ مختلف مقامات پرمکرر آجائےتو صرف مصنف کے نام ،کتاب اور جلد وصفحہ نمبر پر اکتفا کیا جائے۔
- آیات کے حوالہ میں سورت کا نام اور آیت نمبر لکھا جائے۔ مثلا : البقرۃ:33
- احادیث کی تخریج میں مکمل تفصیل لکھی جائے۔ مثلا:
بخاری، محمد بن اسماعیل الجعفی،الجامع الصحیح، دارالکتب العلمیہ،ط،1988ء،کتاب الزکوۃ، باب ھل یشتري صدقته،ج2،ص88،حدیث نمبر 1813 .
- مضمون کے تمام حوالہ جات مضمون کے آخر میں ترتیب کے ساتھ دیے جائیں۔