یہدارالرشادکا آن لائن شعبہ ہے،جو عوام کی شرعی راہنمائی اور طلبہ وطالبات کو مختلف علوم وفنون میں اختصاص ومہارت کے حصول کی سہولت فراہم کرنے کے لیےقائم کیا گیا ہے۔ اس شعبہ کے ذریعے طلبہ وطالبات گھر بیٹھے مختلف اہم علمی کورسز میں داخلہ لےکر دینی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور اہم علوم فنون میں اپنی مہارت میں اختصاص پیدا کرسکتے ہیں،خصوصا وہ طلبہ و طالبات جو درس نظامی سے فراغت کے بعد کسی فن میں اختصاص حاصل کرنا چاہتے ہیں،لیکن ان کے لیے باقاعدہ کسی ادارے میں داخلہ لےکر اپنا مکمل وقت دینا ممکن نہیں ہوتا، ایسے طلبہ وطالبات الحسان اکیڈمی کے اہم کورسز سے اپنی علمی پیاس بجھاسکتے ہیں۔

اکیڈمی کاقیام یکم جنوری (2020ء) کو عمل میں لایا گیا ہے، جس میں اب تک درجنوں کورسز ہوچکے ہیں اور دس سے زائد ممالك كے سینکڑوں طلبہ وطالبات ان كورسز سے  مستفید ہوچکے ہیں۔

الحسان اکیڈمی میں اب تک مندرجہ ذیل آنلائن کورسزپڑھائےجاچکےہیں:

1-محاضراتِ اُصولِ تفسیر کورس(دو ماہ)

2-اصولِ حدیث کورس(تین ماہ)

2-اصولِ فقہ کورس(چار ماہ)

3-اصولِ افتاء کورس (تین ماہ)

4-قواعدِ فقہیہ کورس(دو ماہ)

5-فقہ المعاملات کورس(چار ماہ)

6-اصولِ میراث کورس(دو ماہ)

7-فقہ الحلال کورس(تین ماہ)

8-عقود تبرع کورس(ایک ماہ)

9-املاء وترقیم کورس(ایک ماہ)

10-فہم زکوۃ وقربانی کورس(ایک ہفتہ)

11-فقہ البیوع(مکمل کتاب)

12-توثیق الدیون(مکمل کتاب)

ان کورسز کے علاوہ اکیڈمی میں مستقبل قریب میں مندرجہ ذیل کورسز شروع کیے جائیں گے:

اُصولِ تحقیق کورس

مقالہ نگاری

فقہ المرافعات

فقہ التوثیقات

فقہ الاسرۃ

اصولِ طلاقکورس

علم بلاغت کورس

عربی لینگوئج کورس

اصولِ قضاء کورس

ان کےعلاوہ بھی کئی موضوعات پرمختلف کورسزویب سائٹ پراپلوڈکیےجائیں گےاورارودکےعلاوہ عربی اورانگریزی زبان میں بھی کئی کورسزمرتب کرکےویب سائٹ پراپلوڈکیےجائیں گے۔انشاءاللہ