دار الرشاد(آن سائٹ)

دار الرشاداسلام آباد(پاکستان) میں واقع ایک دینی،تعلیمی وتحقیقی ادارہ ہے،جہاں طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت اور عوام کی شرعی راہنمائی کی جاتی ہے۔ادارے کے مکمل تعارف اور تفصیل کے لیے بٹن پر کلک کریں۔

ادارے کے شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں​

مسجد

تخصص فی الافتاء

یہ علماء کرام کے لیے فری ایک سالہ مفتی کورس ہے، جو صرف آن سائٹ ہوتا ہے اور کورس کرنے والے علماء کا قیام ادارے کے ہاسٹل میں ہوتا ہے۔

تخصص فی اللغۃ العربیہ

یہ طلبہ کے لیے فری یک سالہ عربی لینگوئج کورس ہے، جو صرف آن سائٹ ہے اور کورس کرنے والے طلبہ کا قیام ادارے کے ہاسٹل میں ہوتا ہے۔

شارٹ کورسز

علماء اور مدارس ویونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ادارے میں وقتا فوقتا مختلف اہم موضوعات پر کورسز منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان میں وہ تمام(بیس سے زائد)کورسز شامل ہیں جو آن لائن شعبہ(الحسان اکیڈمی)کے ذریعے آن لائن کروائے جاتے ہیں۔

مکتب کلاس

اہلِ علاقہ کے لیے نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن اور حفظ کی کلاس کی ترتیب بھی ادارے میں ہے۔

دار الافتاء

دارالرشاد کے زیر نگرانی عوام کے شرعی مسائل کے لیے ایک دار الافتاء کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں عوام کی شرعی راہنمائی کی جاتی ہے اورقرآن وسنت کی روشنی میں ان کے مسائل اور سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔ دارالافتاء سے براہ راست حاضر ہوکر زبانی اور تحریری مسائل پوچھے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ادارے کے ای میل کے ذریعے(darulrashadofficial@gmail.com)بھی سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔ویب سائٹ پر بھی سوالات پوچھنے کا آپشن موجود ہے، جس کے جوابات ویب سایٹ پر ہی دیے جائیں گے۔

یونی ورسٹی کے طلبہ کی راہنمائی

دارالرشاد میں مختلف علوم وفنون کے ماہرین موجود ہیں، جن کا تحقیقی میدان کے ساتھ یونی ورسٹی میں تعلیم اور دیگر اداروں میں خدمات کا تجربہ حاصل ہے، اس لیےدار الرشاد میں یونی ورسٹی کے طلبہ کی راہنمائی کی بھی ترتیب موجود ہے، جہاں ان کو مختلف کورسز اور مختلف علوم کی تعلیم وتربیت کے علاوہ مقالہ نگاری کے حوالے سے خاص راہنمائی کی جاتی ہے اور جن طلبہ کو اپنی ڈگری(ایم فل، پی ایچ ڈی) کے مقالہ کے لیے موضوع کے انتخاب میں مدد اور معاونت چاہیے ہو یا دوران مقالہ مواد کی دستیابی یا مقالہ لکھنے کے حوالے سے کسی قسم کی راہنمائی کی ضرورت ہو ، ایسے طلبہ کی مکمل راہنمائی کی جاتی اوران کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔