ہمارے بارے میں

تعارف

”دارالرشاد“ ایک تعلیمی اور تحقیقی ادارہ ہے جس میں طلبہ وطالبات اور عوام کی دینی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ادارہ کا بنیادی مقصداسلامی تعلیمات واحکام کو جدید اسلوب اور معاصر تقاضوں کے مطابق پیش کرناہے اور ایسےاہلِ علم اور رجالِ کار تیار کرنا ہے جو معاشرے کی دینی، فکری،تعلیمی، سیاسی،معاشی اورتمدنی میدانوں میں بنیادی کردار ادا کر سکیں اور ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

ادارے کے آن لائن شعبہ بنام الحسان اکیڈمی(اکادیمیۃ الحسان) کا قیام جنوری 2020ء میں عمل میں لایا گیا تھا ، جہاں مختلف موضوعات پر آن لائن کورسز ، ورکشاپس اور شرعی راہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ادارے کا آن سائٹ شعبہ”دار الرشاد“ہے جو ادارے کا نیا پروجیکٹ / منصوبہ ہے، جس کا آغاز جلد ہی اسلام آباد میں ہوگا۔ ان شاء اللہ

اہداف ومقاصد

نسل کی دینی تعلیم وتربیت،ان کو مذہب سے قریب کرنا ،اور انہیں دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا ۔ ✦

علماء وفضلاء کو فقہ وافتاء اور دیگر میدانوں میں مہارت پیدا کرنے اور اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیے اعلی معیار کے کورسزکی ترتیب۔ ✦

قدیم علوم وفنون کو نئے منہج وانداز سے سمجھنے اور ان کی جدید ومعاصر صورتوں اور تطبیقات کو سمجھنے کے لیے طلبہ کے لیے مختلف آن سائٹ اور آن لائن شارٹ کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کرنا۔ ✦

پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پردرست منہج کے مطابق اسلام کی صحیح ترجمانی کے لیےاہلِ علم کی صلاحیتوں کی آبیاری کرنا۔ ✦

یونی ورسٹی اور مدارس کے طلبہ کو قدیم وجدید علوم سے روشناس کرنا اور ان کی تعلیم وتحقیق ، مقالہ نگاری اور تصنیف میں مکمل معاونت وراہنمائی کرنا۔ ✦

مسلمان عوام کی اصلاح وراہنمائی کے لیے،اوراہلِ علم وطلبہ کے لیے تحقیقی، علمی وتصنیفی کام کرنا،سہ ماہی مجلہ (الامعان) کا اجراء،اورعربی کی اہم اور مفید کتابوں کا اردو ترجمہ وتلخیص کرکے ان کی طباعت کا انتظام کرنا۔ ✦

ادارے کے آن لائن شعبہ بنام الحسان اکیڈمی(اکادیمیۃ الحسان) کا قیام جنوری 2020ء میں عمل میں لایا گیا تھا ، جہاں مختلف موضوعات پر آن لائن کورسز ، ورکشاپس اور شرعی راہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ادارے کا آن سائٹ شعبہ”دار الرشاد“ہے جو ادارے کا نیا پروجیکٹ / منصوبہ ہے، جس کا آغاز جلد ہی اسلام آباد میں ہوگا۔ ان شاء اللہ

شعبہ جات

دارالرشاد کے بنیادی شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں:
تخصص فی الافتاء(آن سائٹ،یک سالہ کورس) ✦

تخصص فی اللغۃ العربیہ(آن سائٹ، یک سالہ کورس) ✦

شارٹ کورسزاور ورکشاپس( آن لائن وآن سائٹ) ✦

دار الافتاء ✦

لائبریری ✦

مجلہ الامعان(سہ ماہی، برقی مجلہ) ✦

کتابوں کی طباعت وترسیل ✦

رابطہ

+923443884654 فون نمبرز
Darulrashadofficial@gmai.com ای میلز ادارہ