استصلاح اور مصالح مرسلہ: شریعت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں

اردو رسالہ چھپ کر آگیا ہے۔

مکتبہ عثمانیہ، کمیٹی چوک راولپنڈی سے منگواسکتے ہیں۔

0333 5141413

Category:

استصلاح يا مصالح مرسلہ ، فقہ اسلامی کے ذیلی مآخذ میں سے ایک ہے، جس پر اہلِ علم نے اصول فقہ کی کتب میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس موضوع پر الگ اور مستقل کام بھی ہوا ہے اور شیخ مصطفیٰ الزرقا نے اس پر ایک مختصر، لیکن اہم رسالہ لکھا ہے، جس کا نام “الاستصلاح والمصالح المرسلۃ فی الشریعۃ الإسلامیۃ وأصول فقھھا” ہے۔ اس رسالہ میں جہاں فقہ کے مآخذ پر مختصر گفتگو کی گئی ہے، وہاں مصلحت مرسلہ پر تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔ مصالح کا تعارف، درست مفہوم، اعتبار وعدمِ اعتبار، اقسام، استحسان کے ساتھ موازنہ، مصلحت کا تاریخی پس منظر، مختلف اہلِ علم کی آراء اور نصوص کے ساتھ مصلحت کے تعارض کو بڑی جامع شکل میں سمویا گیا ہے۔

اس رسالہ کو آسان اردو میں منتقل کیا ہے اور ساتھ میں اہم مقامات پر کچھ تفصیلی حواشی کا اضافی بھی کیا ہے، جس کے لیے عموما شیخ رمضان البوطی کی “ضوابط المصلحۃ” کو مدنظر رکھا ہے۔

امید ہے مبتدی طلبہ واہل علم کو اس سے فائیدہ ہوگا اور مصلحت کے ساتھ ساتھ مقاصد شریعت کے موضوع کو بھی کچھ نہ کچھ سمجھنے کا موقع مل جائےگا۔ ان شاءاللہ

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “استصلاح اور مصالح مرسلہ: شریعت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں”

Your email address will not be published. Required fields are marked *