فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ

 1,500

جلد:  ایک

صفحات: 800

Category:

تقریبا آٹھ سو (800) صفحات کی اس ضخیم کتاب کی ترتیب وتالیف  پر گزشتہ پانچ  سال کا عرصہ لگا۔ کتاب پر حضرت مولانا مفتی محمد صاحب مدظلہم (جامعۃ الرشید) اور حضرت مولانا مفتی سید حسین احمد صاحب مدظلہم (جامعہ دارالعلوم کراچی) نے تاثرات تحریر فرمائے ہیں۔

____کتاب کا مختصر تعارف یہ ہے کہ اس كتاب كو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

__•پہلا حصہ قواعدِ فقہیہ کے نظری پہلو پر مشتمل ہے جس میں آسان انداز اور سلیس تعبیر میں درج ذیل امور کو تفصیل سے بیان کیاگیا ہے:

        •قواعدِ فقہیہ کامکمل  تعارف، قواعدِ فقہیہ اور دیگر علوم میں فروق

        •قواعدِ فقہیہ کے فوائد،اقسام، اور حجیت ودائرہ کار

        •قواعدِ فقہیہ کے مآخذ ومصادر کی تحقیق

        •قواعدِ فقہیہ کی تاریخ، آغاز واِرتقاء اور اس موضوع پر اردو میں کیا گیا کام

        •قواعدِ فقہیہ کی قدیم وجدید کتب کا تعارف اور ان کے اَسالیب ومناہج

__•کتاب کے دوسرے حصے میں فقہی قواعد کی تحقیقی وتطبیقی پہلو کو بیان کیا گیا۔ اس حصے میں بنیادی طور پر مجلہ الاحکام العدلیہ کے ننانوے(99)فقہی قواعد کی ایسی تشریح وتحقیق کی گئی  ہے کہ تقریبا ہر قاعدہ ایک مستقل مقالہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر قاعدے کے تحت درج ذیل مباحث کو شامل کیا گیا ہے:

        •قاعدہ کا ترجمہ اور متبادل تعبیرات

        •ہر لفظ کی لغوی واصطلاحی تحقیق

        •قاعدہ کی تاصیل ودلیل

        •قاعدہ کا مفہوم،تفریعات اورمستثنیات

        •ہر قاعدے کی عملی مثالیں اور جدید ومعاصر مسائل پر  تطبیق

        •ہر قاعدے سے متعلق فقہ واصولِ فقہ کے مباحث کی تحقیق

____فقہی قواعد پر اردو زبان میں کئی کتابیں موجود ہیں، لیکن امید ہے کہ قارئین کو  اس کتاب میں مندرجہ ذیل خصوصیات ملیں گی:

        الف- کتاب کی  عمدہ ترتیب، انداز اور طرز واسلوب

        ب-متعلقہ موضوع کا اہم اور کثیر  مواد ومباحث

        ج-مواد ومباحث کا تجزیہ اور فقہ واصولِ فقہ کے مباحث کی تحقیق

یہاُردوزبانمیںاپنےموضوعپرایسیکاوشہےجوبیکوقتاہلِافتاء،طلبہومدرسین،اسلامیقانونکےماہرین،اساتذہاور  یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے مفید ہوگی۔ انشاء اللہ تعالی

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “فقہی قواعد کا تحقیقی مطالعہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *